counter easy hit

جامعہ کراچی کے لاپتہ پروفیسر 19 روز بعد گھر پہنچ گئے

کراچی: پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل 19 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے۔

Missing professor of University of Karachi reached home after 19 daysجامعہ کراچی کے شعبہ اصول دین سے تعلق رکھنے والے  ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمدا سماعیل گزشتہ کافی روز سے غائب تھے، ان کی اہلیہ آمنہ اسماعیل نے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب چند رینجرز اہلکار ان کے گھر آئے تھے جو انہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ تاہم اب ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر  ڈاکٹر محمدا سماعیل گھر پہنچ گئے ہیں، وہ گزشتہ شب رات دو بجے گھر پہنچے ہیں اور صحیح سلامت ہیں۔