yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

مصباح کوئی تکنیک نہیں ہے، یہ ایک اپروچ ہے

MH Kazmi December 19, 2016 1 min read
Misbah has no technique, it is an approach
Share this:
Misbah has no technique, it is an approach
Misbah has no technique, it is an approach

_93026008_6652024d-cfc4-4996-8f61-d493cf6299e5 _93026010_32e45627-0f97-4f89-a9e2-5ebd5f26e623‘آسٹریلیا کی سیریز ہر گز آسان نہیں ہو گی۔ اگرچہ بہت کم لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم یہ جیت سکیں گے اور بجا کہ آسٹریلین کنڈیشنز اور ٹیم کی موجودہ فارم ہمارے حق میں نہیں ہیں لیکن ہم اپنا راستہ خود بنائیں گے۔ ہمیں پتا ہے کہ ہم کر سکتے ہیں اور ہم کر لیں گے۔’

یہ بات مصباح نے آسٹریلیا روانگی سے پہلے کہی تھی اور پچھلے تین ہفتوں میں یہ مصباح کا پہلا بیان تھا۔

ان کا دوسرا بیان آج یعنی پیر کو گابا میں میچ کی اختتامی تقریب میں سامنے آیا ‘مجھے خوشی ہے اور اس بات پر فخر ہے کہ میں اس ٹیم پہ یقین رکھتا ہوں۔ پچھلے چھ سال میں ہماری کامیابیوں کی وجہ یہی یقین ہے۔’

تین ماہ پہلے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے لاہور میں یہ کہا تھا کہ ‘مصباح بہت کم گو ہیں۔ وہ ایک جنرل کی طرح بات کرتے ہیں لیکن جب وہ بولتے ہیں تو لوگ سنتے ہیں۔’

عموماً ٹیسٹ کپتانوں کو ان کے ریکارڈز اور اعدادوشمار کی بنیاد پہ یاد رکھا جاتا ہے۔ مگر کرکٹ ان کے مزاج کو یاد رکھتی ہے۔ عمران خان نے انڈیا کو انڈیا میں ہرایا اور انگلینڈ کو انگلینڈ میں۔ کب؟ کیسے اور کتنے مارجن سے، یہ یاد رکھنا ضروری نہیں۔ انگلینڈ کے سابق پلیئرز اور ان کے جانشین آج بھی عمران خان کی عزت کرتے ہیں۔

عمران خان کی پہچان وہ جارحانہ انداز ہے جو وہ پاکستان کو دے کر گئے۔ جو وسیم اکرم اور وقار یونس کی بولنگ میں جھلکتا تھا، اعجاز اور انضمام کی بیٹنگ میں نظر آتا تھا۔

وسیم اکرم کی پہچان دنیا کی مضبوط ترین، مگر تنازعات میں گھری ٹیم تھی۔ ان کی کپتانی میں جیتے جانے والے یادگار میچز کی تعداد ہارے جانے والوں سے کم ہے۔

انضمام کی پہچان نوآموز ٹیلنٹ پول میں سے ایک بہتر شکل کی ٹیم پیدا کرنا تھا۔ وسیم اکرم، وقار یونس، ثقلین، سعید انور، اعجاز اور معین جب ایک نہایت تلخ ورلڈکپ کے بعد جلد ہی گوشہ گمنامی میں چلے گئے تو اس دور میں انضمام نے پاکستان کرکٹ کو سنبھالے رکھا۔

ایک کپتان کی پہچان وہ کلچر ہوتا ہے جو وہ اپنے ساتھ لے کر آتا ہے اور سالہا سال کی محنت سے اسے اپنی ٹیم کے لاشعور کا حصہ بنا دیتا ہے۔

مصباح کی ٹیم کی پہچان کیا ہے؟

یہ وہ ٹیم ہے جسے پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم پذیرائی ملی۔ اس ٹیم کو ہمیشہ کمزور اور بزدل کہا گیا ہے۔ لیکن یہ صرف پاکستانیوں کا عمومی موقف ہے۔

وہ لوگ جو وسیم، وقار کا سامنا کیا کرتے تھے اور جنھوں نے اپنے ہوم گراونڈز پہ عمران خان سے سیریز ہاری ہیں، وہ مصباح کی ٹیم کو دنیا کی مضبوط ترین ٹیم مانتے ہیں۔

ان کے نزدیک، یہ وہ ٹیم ہے جو آج تک اپنے گھر میں کھیلنے سے محروم ہے لیکن پھر بھی گرتے پڑتے نمبر ون رینکنگ تک پہنچ گئی۔

یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو پاکستان کو گذشتہ تین دہائیوں میں نصیب نہ ہوا تھا حالانکہ اس عرصے میں جنھوں نے پاکستان کی کپتانی کی، وہ سبھی بڑے پلیئرز تھے۔

مصباح کا پاکستان وہ پاکستان ہے جو پچھلی دو دہائیوں سے جاری کپتانی کی لڑائیوں، ڈریسنگ روم کے جھگڑوں اور میچ فکسنگ کے دھندلے نقوش میں سے، خلاف توقع، ایک نہایت شفاف، غیر متنازع اور محنتی ٹیم بن کر سامنے آ گیا۔

برسبین میں پہلے آٹھ سیشنز میں جو پاکستان کے ساتھ ہوا اور پھر اس کے بعد اگلے پانچ سیشنز میں جو پاکستان نے کیا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹیم مصباح کی ٹیم بن چکی ہے۔

یونس، اظہر، سمیع، عامر، یاسر اور اسد شفیق، یہ سارے پچھلے ایک ڈیڑھ ماہ میں اسی دباؤ سے گزرے ہیں جسے مصباح نے چھ سال تک برداشت کیا۔ اور ان سبھی نے وہی کیا جو مصباح، دباؤ کے جواب میں کرتا ہے۔

مصباح کوئی تکنیک نہیں ہے، یہ ایک اپروچ ہے۔ مشکل ترین حالات میں اپنے آپ کو چیلنج کرنے کا نام ہے۔ یہ لاجک اور محنت میں پرفیکشن پہ مبنی ہے، اسے نتائج میں پرفیکشن سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ نتائج اس اپروچ کی افادیت کی دلیل ہیں۔

ممکن ہے یہ مصباح کا آخری دورہ ہو اور ہو سکتا ہے اس سیریز کا نتیجہ شاید کوئی اچھا فیئر ویل نوٹ نہ ہو۔ لیکن برسبین کے اس مقابلے نے یہ بتا دیا ہے کہ مصباح کے بعد بھی یہ ٹیم مصباح ہی رہے گی۔

بیسٹ آف لک ٹیم مصباح!

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Gold prices declined by Rs 300 in a week
Previous Post ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 300روپے کی کمی
Next Post وکی میڈیا کا فوٹوگرافی مقابلہ
Wikimedia Photography Contest

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.