counter easy hit

مصباح اور یونس کا کیویز سے پہلے مچھلی کا شکار

Misbah and Younis New Zealand before fishing

Misbah and Younis New Zealand before fishing

نیلسن: نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود قومی ٹیم کے کھلاڑی تفریح کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے اور ایسے میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سینئر بلے باز یونس خان نے مچھلی کا شکار کیا جب کہ اس موقع پر مصباح کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں جنہوں نے اپنے کپتان شوہر کےساتھ شکار کرکے تصاویر بنوائیں۔

نیوزی لینڈ کے مختصر مگر مشکل دورے پر موجود قومی ٹیم بارش کی وجہ سے پریکٹس تو نہ کر سکی مگر کپتان مصباح الحق اور یونس خان موقع غنیمت جانتے ہوئے نیلسن کے سمندر پہنچ گئے۔ ساحل سمندر پر دونوں سینئر کھلاڑیوں نے نایاب مچھلی کا کامیاب شکار کیا اور کامیاب شکار کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے فاتحانہ انداز سے تصویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جب کہ اس موقع پر مصباح کی اہلیہ نے بھی شکار کی ہوئی مچھلی ہاتھ میں پکڑ کر تصاویر بنوائیں۔

Misbah and Younis New Zealand before fishing

Misbah and Younis New Zealand before fishing

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 11 نومبر سے کلب ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی جب کہ کیویز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 نومبر سے ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website