counter easy hit

کوئٹہ: صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ آج جاری ہونے کا امکان

Sult Mirza

Sult Mirza

کوئٹہ (جیوڈیسک) سنٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں دی گئی توسیع کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔

سنٹرل جیل مچھ ذرائع کے مطابق جیل حکام کی جانب سے دو روز قبل صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لئےانسداد دہشت گردی کی عدالت کراچی کو مراسلہ لکھ دیاتھا جو کہ کراچی میں عدالت کو موصول بھی ہو گیا تھا، جیل ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ آج جاری ہونے کا امکان ہے

۔نئے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد صولت مرزا کی پھانسی کی نئی تاریخ مقررکی جائے گی۔اس سے قبل صولت مرزا کو انیس مارچ کو پھانسی دی جانا تھی، تاہم پھانسی سے پانچ گھنٹے قبل ویڈیو بیان میں قیدی کی جانب سے اہم انکشافات اور اس کی جانب سے پھانسی کی سزا کچھ عرصہ کے لئے موخر کرنے کی اپیل پر صدر مملکت نے قیدی کی پھانسی بہتر گھنٹے تک موخر کر دی تھی۔

اس کے بعد صدر مملکت نے قیدی کی پھانسی میں تیس اپریل تک مزید کر دی تھی۔اس دوران تفتیش کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مچھ جیل میں اس سے تفتیش بھی کی تھی۔