counter easy hit

کرونا کی وبا کے دوران مقبوضہ کشمیرکی بدترین خلاف ورزیوں پربھارت کو عالمی دہشتگردقراردیاجانا چاہیے، مرزا ساجد جرال

کرونا کی وبا کے دوران مقبوضہ کشمیرکی بدترین خلاف ورزیوں پربھارت کو عالمی دہشتگردقراردیاجانا چاہیے، مرزا ساجد جرال

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس میں معروف سیاسی وسماجی کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربھارت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس وبا کے نتیجے میں اموات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو انتہائی تشویشناک امر ہے ۔ آٹھ ماہ پہلے پانچ اگست کو بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیرریاست کو اپنے ملک کے آئین میں آرٹیکل 370 کے تحت دی گئی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور کشمیری عوام کے ردّعمل سے بچنے کی خاطر کشمیر وادی کا لاک ڈائون کردیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ لاک ڈائون کے باعث کشمیری عوام گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ایک طرف غذائی اجناس اور ضروریاتِ زندگی کی کمی ہے جبکہ دوسری جانب ادویات کی قلت بھی ہونے لگی ہے۔ کشمیریوں کے ٹیلی فون ‘ انٹرنیٹ کے استعمال پر بھی پابندی ہے تاکہ کشمیری باہر کی دنیا سے رابطہ نہ کرسکیں ‘ اپنی حالت ِزار کے بارے میں دنیا کو آگاہ نہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اگرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز نہیں آتا تو اقوام متحدہ اورسیکورٹی کونسل کو فوری ایکشن لیتے ہوئے اس پرپابندیاں لگا دینی چاہییں۔ وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور تمام ممالک حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں جبکہ بھارت کشمیر میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہے۔

Mirza Sajid Jarral Social, Political Personality of France says UN and Human Rights violation in Inidan Occupied Kashmir should be considered seriously by International brotherhood

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website