counter easy hit

پوری دنیا میں کرونا کے باعث دہشتگردی ختم جبکہ مودی حکومت کی سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی نئی داستان رقم ہورہی ہے، مرزا مشتاق جرال

پوری دنیا میں کرونا کے باعث دہشتگردی ختم جبکہ مودی حکومت کی سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی نئی داستان رقم ہورہی ہے، مرزا مشتاق جرال

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے مرکزی راہنما مرزا مشتاق جرال نے مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے خدشے کے باوجود بھارتی فوج کی طرف سے جاری ظلم وستم کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں دہشتگردی کرونا کی وجہ سے ختم ہوچکی ہے تقریباً ہر متنازعہ علاقہ می توپیں خاموش ہوچکی ہیں۔ افغانستان جیسے ملک میں امن وامان قائم ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام اور بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید جبکہ ہندوستانی مسلمان ہندو توا کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

انھوں نے ہندوستان کی وحشیانہ پالیسیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ہندوبنیے کی فطرت کو سمجھ لینا چاہیے یہ لوگ بنی نوع انسان کیلئے خطرہ ہیں اور کسی صورت بھی مہذب دنیا کے قواعد پر عمل پیرا نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جو کہ اب آئے روز کا معمول ہے معصوم لوگ بھارتی فوج کی درندگی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ علاقے میں معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی گئی۔ یہ سب ایسے ہتھکنڈے ہیں جوکہ کرونا وائرس جیسی جان لیوا وبا کے دنوں میں کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جارہے ہیں۔ عالمی برادری جاگے اور ہندوستان کو فی الفور مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم سے روکے

Mirza Mushtaq Jarral senior Leader International Kashmir Peace Forum France criticizes Indian Troops violating human rights in Kashmir

Mirza Mushtaq Jarral senior Leader International Kashmir Peace Forum France criticizes Indian Troops violating human rights in Kashmir

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website