counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے مستقبال کے بہترین منصوبے شروع کیے، مرزا عتیق

 

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما مرزا عتیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو دستور کے سمیت ایٹم بم ، سی پیک ، گوادر، دیامیر بھاشا گوادر بندرگاہ جیسے تحفے دیے مگر ن لیگ اور تحریک انصاف صرف ہمارے منصوبوں پر نام لکھوانے کی کوشش میں ہیں ۔ ان پارٹیز کا کوئی اپنا منشور کوئ اپنا منصوبہ سرے سے ہے ہی نہیں۔

کل تنقید آج خود تقلید کرنے پر عمل پیرا تحریک انصاف کی حکومت سوچ سے زیادہ نااہل ثابت ہورہی ہے ۔  نہ نہ کرتے آخر وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے در پر سر جھکا بیٹھے ہیں اور اب فرما رہے ہیں آخری بار جارہا ہوں۔ برائے مہربانی یہ بھی بتا دیں کتنی دفعہ آخری دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے۔ میری تو دعا کہ حکومت کو اس بار بھی آئی ایم ایف  کے پاس نہ جانا پڑے کچھ غائب سے ہی مدد ہو جائے کیونکہ مہنگائی کو جو طوفان آنا اس سے غریب پس جائے گا

MIRZA ATEEQ, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, SAYS, ABOUT, PTI, GOVT