yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

عکسِ اقبال ہم سے جدا ہو گیا

Yes 1 Webmaster October 3, 2015October 3, 2015 1 min read
Allama Iqbal
Share this:
Allama Iqbal
Allama Iqbal

تحریر: شاہ فیصل نعیم
١١ سال کی عمر میں وہ آغوشِ محبت سے محروم ہو گیا ابھی کوئی زیادہ وقت نہیں گزرا تھا کہ ١٤ سال کی عمر میں باپ کا سایہ ِ شفقت بھی سر سے اُٹھ گیا۔ مگر دنیا کو اُس میں ایک عظیم شخص کی جھلک نظر آتی تھی ۔ لوگوں نے اُسے بے پناہ محبتوں سے نوازا۔ اُس نے ١٩٤٤ء میں گورنمنٹ کالج لاہور جسے ایک عظیم درس گاہ کا درجہ حاصل ہے سے بی اے (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔ ١٩٤٨ء میں ایم اے انگلش اور ایم اے فلاسفی کا امتحان امتیاز کے ساتھ پاس کیا ۔ ١٩٥٤ء میں کیمرج یونیورسٹی سے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کے بعد دنیا اُسے ڈاکٹر کے نام سے جاننے لگی۔ تشنگیِ علم اُسے لنکن اِن لے آئی جہاں سے ١٩٥٦ ء میں بیرسٹر ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کی۔ ناصرہ اقبال کو آپ کی جیون ساتھی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

٥ اکتوبر ١٩٢٤ء کو علامہ محمد اقبال اور سردار بیگم کے ہاں سیالکوٹ میں ایک بچہ جنم لیتا ہے۔ یتیمی جس کا مقدر ٹھہرتی ہے مگر آج دنیا اُسی بچے کو جاوید اقبال کے نام جانتی ہے۔ آپ نے اپنے کیرئیر کا آغاز لاہور ہائی کورٹ سے بطور ایڈوکیٹ کیابعد میں جج اور ١٩٨٢ء سے ١٩٨٦ ء تک بحیثیتِ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ آپ خدمات انجام دیتے رہے۔١٩٨٦ء سے ١٩٨٩ء تک کا سفر آپ نے سنئیر جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان کی حیثیت سے طے کیا۔آپ سینٹ آف پاکستان کے ممبر رہے اس کے علاوہ آپ کو ١٩٦٠ء سے ١٩٦٢ء اور ١٩٧٧ء کو United Nations General Assembly میں پاکستانی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل رہا۔ حدود لاز کے حوالے سے اپنی کی خدمات کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

آپ قانون دان ہونے کے ساتھ فلاسفر بھی تھے آپ کی تخلیقات کو عوام میں بہت پذیرائی ملی۔ آپ کے نوک ِ قلم سے جو الفاظ ادا ہوئے وہ ہمارے پاس آئیڈیالوجی آف پاکستان، Stray Reflections: A Note-Book of Iqbal،Legacy of Quaid-e-Azam، مئے لالہ فام،زندہ رود،افکارِ اقبال،Pakistan and the Islamic Liberal Movement ، جہان ِجاوید: ڈرامے، افسانے، مقالے،Islam and Pakistan’s Identity،The Concept of State in Islam : A Reassessment،اپنا گریباں چاک (آپ بیتی)اور خطاباتِ اقبال جیسی کتابوں کی شکل میں محفوظ رہیں گے۔

Hilal-e-Imtiaz
Hilal-e-Imtiaz

آپ کی خدمات کے صلے میں حکومتِ پاکستان نے آپ کو ہلالِ امتیاز جیسے اعزاز سے نوازا۔ علامہ محمد اقبال نے اپنی ایک کتاب کا نام اپنے بیٹے کی مناسبت سے “جاوید نامہ ” رکھا۔ اس کے علاوہ علامہ محمد اقبال کی بہت سے نظمیں ایسی ملتی ہیں جو آپ نے اپنے بیٹے کے لیے لکھی۔ جن کا مقصد نوجوان نسل کی صلاح تھا۔ آپ کی مشہورِ زمانہ نظم جو آپ نے اپنے بیٹے کے نام لکھی جو اس وقت بالِ جبرائیل میں موجود ہے ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ جس کے ہر ہر شعر میں ایک نیا جہاں آباد ہے۔

دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر
خدا اگر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو
سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر
اُٹھا نہ شیشہ گرانِ فرنگ کے احساں
سفالِ ہند سے مینا و جام پیدا کر
میں شاخِ تاک ہوں میری غزل ہے میرا ثمر
مرے ثمر سے مئی لالہ فام پیدا کر
میرا طریق امیری نہیں فقیری ہے !
خودی نا بیچ غریبی میں نام پیدا کر

جاوید اقبا ل کی شکل میں لوگوں کو اقبال نظرآتے تھے۔ مگر آج ٣ اکتوبر ٢٠١٥ ء کو عکسِ اقبال ہم سے رخصت ہو گیا۔ تاریخ آپ کو کبھی فراموش نہیں کر پائے گی۔ آپ کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ آپ کا ہر چاہنے والا دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو غریقِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Aliana D Croz
Previous Post الیانا ڈی کروز نے جیکی چن کی ’’کنگ فویو گا‘‘ میں کترینہ کی جگہ لے لی
Next Post دوسرا ون ڈے؛ زمبابوے کے 276 رنز کے جواب میں پاکستان مشکلات کا شکار
Pakistani Beating

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.