counter easy hit

میرپور خاص : پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک، دو ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار جاں بحق

Police

Police

میرپور خاص (یس ڈیسک) میرپور خاص کے علاقے محمود آباد میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر حیدر آباد پنیاری تھانے کی پولیس نے ملزمان مقام پر چھاپہ مارا جہان ملزمان کی جانب سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی۔

جس کے نتیجے میں ایس ایچ او پنیاری تھانہ ممتاز علی بلوچ، سب انسپیکٹر ،وارث ،سپاہی محمد فیصل ،غلام حسین ،سجاد علی جاں بحق ہو گئے۔

آخری اطلاع آنے تک پولیس اور ملزمان میں مقابلہ جاری ہے جس میں میرپور خاص کی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کر دی۔