yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

۔،۔ سیکولرازم کی مالا ۔،۔

Yes 1 Webmaster September 1, 2015September 1, 2015 1 min read
Indian Government
Share this:
Indian Government
Indian Government

تحریر: طارق حسین بٹ، چیرمین پیپلز ادبی فورم
وہ لوگ جو اس خیال کے حامی تھے کہ سیکولرازم بھارتی سیاست میں طاقتور عنصر کی حیثیت سے سامنے آئے گا اور اس کی بقا کا ضامن بنے گا انھیں تمام بھارتی حکومتوں کے مسلسل غیر منصفانہ رویوں سے مایوسی ہوئی ہے ۔ انھیں یقین تھا کہ بھارت کے اندر تمام اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ہو گی جس سے بھارت مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے گا لیکن زمینی حقائق نے اس مفروضے کو غلط ثابت کیا ہے کیونکہ اقلیتوں کے ساتھ جس طرح کا معاندانہ رویہ جاری ہے اس سے بھارتی یکجہتی کو شدید خطرات لا حق ہیں جس کی وجہ سے کئی علیحدہ پسند تحریکیں زور پکر رہی ہیں ۔اس وقت حالت یہ ہے کہ مذہبی مفافرت اپنی انتہائوں کو چھو رہی ہے جس سے اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں۔ قائدِ اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال اس حقیقت سے بخوبی آگاہ تھے کی سیکو لر ازم دنیا میں اپنا وجود نہیں رکھتا اور نہ ہی اس پر کسی ریاست کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے لہزا انھوں نے علیحدہ وطن کا مطالبہ کر دیا۔

جمہوریت مذہب کی نفی نہیں کرتی بلکہ اس میں اکثریتی مذہب سے تعلق رکھنے والی جماعت کا کوئی بالغ نظر شخص عوامی حمائت سے ریاست کی بھاگ ڈور سنبھال لیتا ہے۔کیا کبھی ایسے ہوا ہے کہ بھارت میں کسی مسلمان کو ہندوئوں نے اپنے ووٹوں سے اپنا وزیرِ اعظم چنا ہو، یا پاکستان میں کسی ہندو یا عیسائی کو وزارتِ عظمی پیش کی گئی ہو، یا اسرائیل میں کوئی مسلمان وزارتِ عظمی پر متمکن ہوا ہو، یا امریکی ا لیکشن میں کسی مسلمان نے صدارت کا الیکشن جیتا ہو، یا دنیا کی سب سے قدیم جمہوریت کے دعویدار برطانیہ میں کسی مسلمان کو وزارتِ عظمی پر متمکن ہونے کا اعزاز ھاصل ہوا ہو؟یہ ناممکن ہے کیونکہ مذہب کا جذبہ اس طرح کے خیال کو اذنِ باریابی نہیں دیتا ۔حقیقت صرف مذہبی قوت ہے جس کے لئے کوئی بھی انسان اپنی جان کا نذرانہ دے سکتا ہے۔ اس میں سوال اسلام کے ماننے والوں یا نہ ماننے والواں کا کوئی فرق نہیں ہے بلکہ کسی بھی مذہب میں اپنے مذہب کی خاطر جان کی قربانی دینے کی سوچ اور جذبہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے کیونکہ ہر انسان کی نظر میں اس کا مذہب ہی سچا مذہب ہوتا ہے۔

Christianity
Christianity

عیسائیت کا المیہ یہی ہے کہ اس نے اسلام کو الہامی مذہب تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ کا بنی تسلیم کیا ہے ۔وہ اسلام کو سچا مذہب اور رسول للہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سچا نبی ماننے کے منکر ہیں جس سے ہر سال وہ یورپ میں توہینِ رسالت کی گھٹیا حرکات کے سزاوار ہو تے رہتے ہیں۔اپنے مذہب کیلئے قربانی ایک اٹل حقیقت ہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ مسلمانوں کے اندر جان دینے کا جذبہ دوسرے مذا ہب سے بہت زیادہ ہے جس کا مظاہرہ ہم اکثرو بیشتر دیکھتے رہتے ہیں اور پھر جان دینے کے اسی جذبے کی وجہ سے امریکہ اور اس کے حوا ری اسلام سے خو فزدہ ہیں،در اصل انھیں اس محبت کا صحیح ادراک نہیں ہے جو مسلمانوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہے ۔مذہب کی طاقت کا عالم یہ ہے کہ امریکہ جیسے ماڈرن ملک کا صدر بھی افغانستان کے خلاف لشکر کشی کے وقت صلیبی جنگوں کا نام لیتا ہے اور ساری عیسائی دنیا کو آواز دیتا ہے کہ وہ اسلام کے خلاف اس کی برپا کردہ جنگ میں اس کا ساتھ دیں تا کہ اسلام ک کو شدیدزق پہنچائی جا سکے۔

تمام عیسائی دنیا نے امریکہ کا ساتھ دیا اور بدقسمتی سے چند مسلمان حکومتوں نے بھی ا فغان جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیا کیونکہ ان کے اپنے مفادات امریکی تسلط سے جڑے ہوئے تھے ۔ القاعدہ کے خلاف امریکہ کی جنگ در اصل اسلام کے خلاف جنگ تھی جس میں جارج بش نے عیسائیت اور اسلام کے درمیان ہونے والی مخاصمت میں تاریخی معرکوں کا حوالہ دے کر یہ ثابت کیا کہ دنیامیں اسلام کو ختم کرنے اور اسے محکوم رکھنے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اور افغا نستان کی جنگ اس کی ابتدا ہے۔اسلام کو شکست دینے کی امریکی خواہش تو پوری نہ ہو سکی کیونکہ امریکہ کو افغان مجاہدین کے ہاتھوں شکست سے ہمکنار ہونا پڑا جس سے اس کی معیشت اور نظامِ زر پر بڑے منفی اثرات مرتب ہوئے۔ اس کی اس گرتی ہوئی مالی پوزیشن کے پیشِ نظر چین ایک نئی قوت بن کر سامنے آیا جس کی معاونت کیلئے پاکستان نے چین کا ساتھ دینے کا عہد کیا۔اسی تناظر میں پاک چین معاشی راہداری کا منصوبہ سامنے آیا جس نے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی نیندیں حرام کر دیں کیونکہ اس سے آدھی دنیا چین اور پاکستان کی دسترس میں ہو گی اور یوں ان دونوں ممالک کا اتحاد دنیا کی نئی قوت بن کر ابھریگا۔میں اس اتحاد کو امریکہ اور انگلینڈ کے موجودہ اتحاد سے تشببیہ دوں گا۔

America
America

سپر پاور تو امریکہ ہے لیکن انگلینڈ امریکہ کا قریبی دوست ہونے کی جہت سے امریکی سپر میسی کے سارے ثمرات سمیٹ رہا ہے۔پاکستان بھی اس مجوزہ معاشی راہداری سے اپنی چینی دوست کی وجہ سے بے شمار ثمرات سمیٹے گا ۔اس راہداری کی کامیابی کے خوف سے بھارت پاکستان کے خلاف دھشت گردانہ کاروائیوں میں تیزی لا رہا ہے اوراس کے حملوں میں شدت آ گئی ہے۔وہ معصوم اور بے گناہ شہریوں پر ہوائی حملے کر کے انھیں موت کے گھاٹ اتار رہا ہے۔بھارت کا سارا زور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی طرف ہے تا کہ اندرونی خلفشار کی وجہ سے پاکستان اس معاشی راہداری سے دستبردار ہو جائے اور یوں بھارت کو عالمی تجارت میں جس خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے بھارت بچ جائے لیکن وہ بھول رہا ہے کہ پاک فوج اس معاشی راہداری کی ضا من ہے لہذا س معاشی راہداری نے تعمیر ہو کر رہنا ہے۔،۔
مولا نا ابو الکلام آزاد نے قائدِ اعظم کے خلاف جس زہریلے پرو پیگنڈہ کا سہارا لے کر بھارتی مسلما نوں کو ورغلایا تھا وہ اپنا سحر کھو چکا ہے۔

اب بھارتی مسلمان سیکو لرازم کی مالا جپنے کی بجائے اپنے مذہب کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں۔نفرت انگیز اور اور زہر آلود نعروں نے مسلمانو ں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔انھیں دوسرے درجے کا شہری سمجھ کر انھیں جس طرح سے نظر انداز کیا جا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھا نہیں ہے۔اسی نفرت نے انھیں یہ ا حساس دلایا ہے کہ وہ ہندستان کے اندر سیکو لر ازم سے نہیں بلکہ اسلام کا نعرہ بلند کر کے ہی محفوظ رہ سکتے ہیں ۔کتنا عجیب لگتا ہے کہ بھارت کی ٥٣٤ ممبران کی اسمبلی (لوک سبھا) میں مسلما نوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ہونا تو یہ چائیے تھا کہ آبادی کے تناسب سے لوک سبھا میں مسلما نوں کی نمائندگی ہوتی اور یوں مسلم ممبران مسلمانوں کے مفادات کے محا فظ بن کر سامنے آتے ۔ اس وقت حالت یہ ہے کہ صرف اکا دکا مسلمان ہی منتخب ہو تے ہیں کیونکہ کوئی سیاسی جماعت انھیں پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہوتی جس سے مسلمانوں کی نمائندگی برائے نام ہے حالانکہ بھارتی پارلیمنٹ کے اندر مسلم ممبران کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہونی چائیے اور اسی لحا ظ سے مسلم وزرا بھی ہونے چائیں لیکن بدقسمتی سے ایسانہیں ہو رہا۔

Muslim
Muslim

مسلمانوں کے ساتھ سوتیلے بچوں والا سلوک روا رکھا جا رہا ہے جس سے مسلمانوں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔مسلمان اگر آبادی کے لحاظ سے ملا زمتوں اور اسمبلی میں نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہیں تو انھیں وطن دشمن کہہ کر خاموش کروا دیا جاتا ہے۔١٩٣٦ کے انتخابات میں کانگریس کی فتح کے بعد اسی طرح کے گھٹیا رویے تھے جو علیحدہ ملک کی بنیاد بنے تھے۔اس وقت نہرو رپورٹ نے مسلمانوں کو ایک اکائی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمان علیحدگی کی ر اہ پر چل نکلے اور آج ایک دفعہ پھر بھارتی مسلمانوں پر ہر قسم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں جو ان کے دل میں علیحدگی کے بیج بو رہے ہیں کیونکہ جب نا انصافی حدوں کو چھونے لگتی ہے تو پھر متاثرہ فریق کے من میں علیحدگی کی شمع روشن ہوجا تی ہے۔

ماضی میں بھی بڑی کوششیں ہو ئیں کہ کسی طرح سے یہ علیحدگی رک جائے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا کیونکہ ہندو مسلمانوں کو کسی بھی قسم کے حقوق دینے کیلئے تیار نہیں تھا ۔ مولا نا ابو الکلام آزاد اور ان کے حواریوں کو ہندو نے اپنے شیشے میں اتار کر مسلم لیگ کے سامنے کھڑا کر دیا تھا اور یوں ہندو قیادت سمجھنی لگی تھی کہ ان کی موجودگی میں پاکستان کا قیام ممکن نہیں ہو گا لیکن ایسا نہ ہو سکا بلکہ مسلمانوں نے قائدِ اعظم کی راہنمائی میں پاکستان حاصل کر کے چھوڑا ۔ مولا نا ابو الکلام آزاد اور ان کے ہمنوا ہندوئوں کے خوشنما وعدوں سے دھوکہ کھا گئے۔ہندوئوں کے سارے وعدے نقش بر آب ثابت ہوئے ۔ کہاں گئے برابری کے وہ دعوے جن کے خواب مسلمانو ں کو دکھائے گئے تھے؟اب تو حالت یہ ہے کہ مسلمانوں کا کوئی پر سا نِ حال نہیں اور وہ اپنے ہی ملک میں اجنبی بن کر رہ گئے ہیں۔،۔

Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

تحریر: طارق حسین بٹ، چیرمین پیپلز ادبی فورم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Naveed Mukhtar And Dr Ishrat Ul Ebad Khan
Previous Post کورکمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں
Next Post ویانا 17 ڈسٹرکٹ میں رومیصہ پیزا کا افتتاح

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.