counter easy hit

وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس نے وزیر اعظم کیلئے مشکلات بڑھا دیں

Minister's press conference

Minister’s press conference

چودھری نثار علی نے برطانیہ کے مے فیئر اپارٹمنٹس کا مالک نواز شریف کو قرار دے دیا ، وزیر اعظم نے اپنے گوشواروں میں ان کا ذکر تک نہیں کیا
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں مے فیئر فلیٹس کا مالک نواز شریف کو قرار دیدیا جبکہ الیکشن کمیشن کے گوشوارے کچھ اور حقائق بتاتے ہیں ۔ چودھری نثار کی معصومیت ، وزیر اعظم کے لیے مشکلات بڑھا دیں ۔ برطانیہ کے مے فیئر اپارٹمنٹ کی ملکیت بھی نواز شریف کے کھاتے میں ڈال دی ۔ وزیر داخلہ نے فلیٹوں سے جڑی کہانیاں سنا دیں ۔ کہتے ہیں بے نظیر بھی انہی فلیٹس میں وزیر اعظم سے سیاسی مذاکرات کرتی رہیں ہیں ۔ 2014 میں وزیر اعظم نے گوشواروں میں ان کا ذکر تک نہیں کیا ۔ دنیا نیوز نے وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں ۔ الیکشن کمیشن میں جمع گوشوارے کے مطابق وزیر اعظم کی بیرون ملک کوئی جائيداد ہے نہ کاروبار ، وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے 2 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں ۔ حسین نواز نے بیرون ملک سے وزیر اعظم کو 19 کروڑ روپے سے زائد رقم بھجوائی