counter easy hit

فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے سامنے وزیر مملکت بھی بے بس

Minister of pharma

Minister of pharma

لاہور………. ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے سامنے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑبھی بے بس ہوگئیں،ان کا کہنا ہے کہ ہاتھ بندھے ہوئے ہیں،ادویات کی قیمتوں میں صرف 8 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی، کمپنیوں نے حکم امتناعی لےکر مرضی سے قیمتیں بڑھا لیں۔
وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نےلاہور میں میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام کینسر کے علاج پر سیمینار سے خطاب کیا۔ وزیر مملکت کاکہنا تھا کہ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں،قیمتوں میں صرف 8 فیصد اضافہ کیا تھا، فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے حکم امتناعی لے کر اپنی مرضی سے مزید اضافہ کر لیا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ صحت کے معاملات پرجب حکومتی ارکان بات کرتے ہیں تو آپ لوگوں کو کیوں لگتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب سے کوئی پولیو کیس دوسرے صوبے میں منتقل نہیں ہوا، صحت کے شعبہ میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔ سیمینار سے ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید،ڈاکٹر شہریار اور واصف ناگی نے بھی خطاب کیا۔