counter easy hit

وزیر مواصلات مراد سعید نے قوم کا دل خوش کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپٹ عناصر سے 500 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک سے باہر رکھے گئے پیسے کو واپس لانے کے لیے ایک مشیر کو تعینات کیا گیا ہے۔ٹی ٹی اور دوسرے ذرائع سے بھیجا گیا پیسہ بہت جلد واپس آئے گا۔مراد سعید نے مزید کہا کہ فرق صرف لیڈرشپ کا ہوتا ہے اگر لیڈر اچھا ہو تو ٹیم بھی اچھا پرفارم کرتی ہیں۔اگر لیڈر زرداری اور نوازشریف ہو تو ملک میں ادارے خسارے میں ہی جاتے ہیں۔جب مراد سعید سے این آر او سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کے نام ابھی بھی پردے میں رکھتا ہوں۔انہی لوگوں سے حکومت نے پانچ سو کروڑ ریکوری کر لی ہے۔جب کہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ٹول پلازوں سے ریونیو میں 10 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، ماضی میں ہونے والی لوٹ کھسوٹ ختم ہو گئی ہے اور جعلی اکاؤنٹس میں جانے والا پیسہ بھی رک گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی اور سسی پلیجو کے سوالات کے جواب میں کیا۔ مراد سعید نے ایوان کو بتایا کہ ملک بھر میں موٹر ویز پر 75 ٹول پلازے کام کر رہے ہیں اور ہر 35 سے 70 کلو میٹر کے فاصلے پر ٹول پلازہ ہونا چاہئے۔ ٹھٹھہ میں ہم نے کوئی نیا ٹول پلازہ نہیں بنایا، ٹول ٹیکس کی وصولی کو شفاف بنانے کے لئے انٹیلی جنٹس ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، ماضی میں ٹول وصولی اور ٹھیکوں میں لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے اور ٹول وصولی کے نام پر فراڈ کیا جا رہا تھا جو اب رک گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے ایک سال کے دوران ایم ون پر قائم ٹول پلازوں سے 2 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website