counter easy hit

جمہوریت دشمن ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا، میاں حنیف

Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نواز شریف پر جھوٹے الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔میاں نواز شریف پاکستان کی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔ عمران خان ،طاہر القادری اور سیاسی یتیم شیخ رشید کا جمہوریت اور پاکستان دشمن ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا، ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کی بڑھکیں مارنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے اور انہیں رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ملک بنے گا اور عوام کو مسائل سے نجات ملے