counter easy hit

جمہوری نظام کو فوج کی حمایت حاصل ہے، میاں حنیف

Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاک فوج ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا تاریخی کردار ادا کر رہی ہے۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان اور حکومت ایک پیج پر ہے۔ ملک میں جمہوری نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے حکومت کو فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔