counter easy hit

مسلم لیگ ن عوامی خدمت میں سب سے آگے ہے،میاں حنیف

Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت ملک اور عوام کی خدمت میں سب سے آگے ہے ، تنقید کرنے والے حقیقت کو بھی مدنظر رکھیں۔ پنجاب کے بجٹ میں پہلی بار تعمیروترقی اور توانائی منصبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔کسان پیکیج کے لئے 50 ارب روپے مختص کرنے سے زرعی شعبہ ترقی کریگا، 45 ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی سے تعلیم کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس میاں حنیف نے ایس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔