counter easy hit

مسلم لیگ ن کی حکومت نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، میاں حنیف

 Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کی حکومت نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام کرتی ہے،ن لیگی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی مکمل فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد پارٹی ہے جو مشاورت سے ہر کام کرتی ہے ، وزیر اعظم میاں نواز شریف بھرپور طریقے سے عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں اپوزیشن والے شعبدہ بازی اور لفاظی سے عوام کا مائنڈسیٹ نہیں بدل سکتے۔