counter easy hit

حکومت پر بلاوجہ تنقید اپوزیشن کا شیوہ بن گیا، میاں حنیف

Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں حکومت نے بہتر بجٹ پیش کیا، نت نئے ایشوز کا سہارا لے کر حکومت کو ہدف تنقید بنانا اپوزیشن کا شیوہ ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت کسی منفی پراپیگنڈے کی پرواہ کیے بغیر ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پانامہ لیکس کے بعد اب بجٹ کوتنقید کا نشانہ بنا کر عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کو شش کر رہی ہیں لیکن اٹھارہ کروڑ عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں ‘ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اس سے بہتر بجٹ پیش ہی نہیں کیا جا سکتا تھا