counter easy hit

خیبر پختونخواہ میں پٹواری کلچر ماضی کی طرح موجود ہے،میاں حنیف

 Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(عمیر بیگ)خیبر پختونخواہ میں پٹواری کلچر ماضی کی طرح موجود ہے،اور عمران خان اس کلچر کے خاتمہ کیلئے کچھ نہیں کر سکے،مسلم لیگ ن کے دور میں پنجاب میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا تاریخ ساز منصوبہ پایے تکمیل تک پہنچا ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ فرد ملکیت کے حصول اور انتقال اراضی کا جدید نظام صوبے کی تمام تحصیلوں میں رواں دواں ہے،اور عوام کو سہولت فراہم کر رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین ہوا میں تیر چلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش میں لگے رہتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے