counter easy hit

منہاج ویلفئیر فاونڈیش فرانس میں قائم کیمپ میں 2500 سو رفیوجیز کو کھانا تقسیم کیا

Minhaj Welfare Foundation France Camp

Minhaj Welfare Foundation France Camp

پیرس ( اے کے راؤ ) منہاج ویلفئیر فاونڈیش یورپ کی کوارڈینشن سے منہاج ویلفئیر فاونڈیشن فرانس اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن برطانیہ نے فرانس کے شہر کیلے کے مضافات میں قائم کیمپ میں 2500 سو رفیوجیز کو کھانا تقسیم کیا۔

پیرس مرکز میں تیار کیا گیا کھانا صدر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن بابر حسین کی قیادت میں قافلے کی صورت میں کیلے لے جایا گیا جہاں پر منہاج ویلفیر فاونڈیشن برطانیہ کے امیر علامہ صادق قریشی، پروجیکٹ مینجر عدنان سہیل سابق صدر حاجی مظفر کی سربراہی میں ایک وفد اور منہاج ویلفئیر فاونڈیش فرانس کے کارکنوں نے کھانا تقسیم کیا۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم نے رفیوجیز کے لیے کئے گئے اقدامات کو نا قافی کرار دیتے ہوئے حکومت فرانس اور حکومت برطانیہ کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی اپیل کی کہ موسم کی بدلتی صورتحال اور آنے والے دنوں میں سردی کی شدت رفیوجیز کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گی۔

اس لیے دونوں حکومتوں کو چاہیے کی رفیوجیز کرائسز کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاونڈیش علامہ حافظ اقبال اعظم نے میڈیا سے اظہارے خیال میں کہا کہ ہم عید پر بھی یہاں پر گوشت تقسیم کریں گے اس سلسلے میں قربانی کے لیے کوئی بھی شخص ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔