لندن ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) تعلیم کا ہتھیا ر کسی بھی مہلک ایٹم بم یا ڈرون سے زیادہ طا قتور اور پر اثر ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر سربراہ منہا ج القرآن انٹرنیشنل و پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طا ہر القا دری نے مرکز منہا ج القرآن انٹرنیشنل میں تنظیم کے عہدیداران و ممبران سے خصوصی نشست کے دوران کیا۔ اس موقع پر منہا ج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ ، بی سی آئی جی ، این ای سی ، ایم ڈبلیو ایل ، ایم ایس ایل ، ایم وائے ایل وجملہ تنظیمات کے اہم عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے۔

























