counter easy hit

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درودوسلام کا انعقاد

Shurkay Mefhil Reciting Aslato Waslam

Shurkay Mefhil Reciting Aslato Waslam

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درودوسلام کی محفل کا انعقاد فرخ وسیم بٹ کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جس میں ملک بھر سے منہاج القرآن کے اراکین وابستگان افراد،زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد، انگلینڈ سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت اورپاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کے اغاز میں تمام احباب نے حلقہ بنا کر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود پاک کا نظرانہ پیش کیا، اس کے بعد باقاعدہ محفل پاک کا آغاز رہان آغا نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اور پھر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول ، عبدالحفیظ، بابر خان، ملک طارق، فرقان اسلم نے نچھاور کیے۔

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے فرخ سویم بٹ نے نقابت کے فرائض ادا کئے، فرخ وسیم بٹ نے ابتدائی کلمات میں بتایا کے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پوری دنیا میں حلقات درود و سلام قائم کیے گئے ہیں اور ہمارا حلقہ اسی کی ایک کڑی ہے۔ اپنے حلقہ درود و سلام کی محفل کی آداب و احترام کے بارے میں خصوصی ہدایات بھی بتائیں، اس کے علاوہ مقررین نے درود و سلام کے موضوع پر خطبات بیان کیے، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے اہم رکن احمد فیاض نے کہاکہ امت مسلمہ کا حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو رشتہ غلامی اور عشق کا ہے وہ کمزور ہوتا جا رہا ہے، اسے بھرپور مظبوط اور مستحکم اور نسبت محمدی مزید پختہ کرنے کیلئے حضور شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گوشہ درود قائم کیا۔

المصطفی اسلامک سنٹر کے امام و خطیب گل نواز خان نے کہا کہ حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذات گرامی ہی ایمان کا مرکز و محور ہونا چاہیے، اہل ایمان کیلئے حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی ہی وہ نسخہ ہے جو امت کے ہر مرض کا اعلاج ہے اور ہر دور کی طرح آج بھی کارآمد ہے ، اس محفل کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سرپرست پیر غلام دستگیر اپنے خطاب میں کہا کہ االہ تعالی کی عبادت و بندگی کا ہر وہ طریقہ اور ایمان و تقوی ہر وہ معیار جو قربت خداوندی کا ذریعہ بن سکتا ہے اس کی قبولیت اور تصدیق بارگاہ نبوی سے وابستہ ہے۔

امت مسلمہ کا حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو رشتہ غلامی کمزور ہوتا جا رہا ہے اسے تحریک منہاج القرآن نے حضورشیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں اندرون و بیرون ملک عشق و محبت رسول کے نغمے بکھیر کر دہر میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اجالا کرنے کی عملی تفصیر پیش کر دی ہے، احتتام پر تمام احباب نے حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام کا نزرانہ پیش کیا۔

امت مسلمہ پاکستان کے حالات اور شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور پھر لنگر تقسیم کیا گیا، اس محفل میں جن خاص شخصیات نے شرکت کی ان میں پیر سید تصور حسین شاہ، میاں عبدالوحید، میاں عبدالقدیر، مدثر آغا، مظفر علی، منصور احمد، حافظ گل نواز خان، سہیل احمد، عبدالوحید، محمد طارق، عبدالحفیظ، اور محمد آصف شامل تھے۔