counter easy hit

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محافل میلاد النبی کا اہتمام

Athens Milaad un Nabi Mehfil

Athens Milaad un Nabi Mehfil

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محافل میلاد النبی کا اہتمام ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں منعقد کی گئیں جبکہ مرکزی اجتماع ایتھنز میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیان محافل میں منہاج القرآن کے فاضل علامہ انوار المصطفیٰ ہمدمی نے خصوصی خطابات کیے۔

میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں پہلا پروگرام منہاج القرآن ذیلی مرکز اینوفیتا میںمنعقد کیا گیا اس کے علاوہ منہاج القرآن ذیلی مرکز تھیوا ، منہاج القرآن ذیلی مرکزنیا ماکری، منہاج القرآن ذیلی مرکزکاتوسولی، منہاج القرآن ذیلی مرکزماراتھونا، منہاج القرآن ذیلی مرکزبرہامی، منہاج القرآن ذیلی مرکزکروپی، منہاج القرآن ذیلی مرکزسیماتاری،جبکہ مرکزی پروگرام ایتھنز نیکیاکے دیموس ہال میں سالانہ میلا وامن کانفرنس کے عنوان سے منعقد کیا گیا جس یونان بھر سے کثیر تعداد میںعشاقان مصطفیۖ نے جوق در جوق شرکت فرمائی۔

اس پروگرام میں علامہ انوار المصطفیۖ ہمدمی نے امن و آشتی کا پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ مسلمان اور اسلام کا نام لیوا کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا ،اور یہ پیغام آج کا نہیں بلکہ چودہ سو سال پہلے تاجدار کائنات ۖ نے دنیا کو سکھایا اور اسی پیغام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بھی دنیا کے کونے کونے میں جا کر دے رہے ہیں۔

جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے 500صفحات پر دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کر کے امت مسلمہ کو سر فخر سے بلند کر دیا ۔آج ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہمیں دنیا میں پھیلنے والے دہشت گردی کے ناسور کی پرزو ر مزمت کرنی چاہئے اور امن ،محبت ، اخوت ، اور آشتی کے پیغام کو عام کیا جانا چاہئے۔ مرکزی پروگرام میں یونان کی مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، اور صحافی برادری نے بھر پور شرکت کی ۔ اور خواتین کے لئے پردے کا انتظام بھی کیا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی 3خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیئے گئے۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن یونان ک صدر رانا محمد وقار خاں نے علامہ انوار المصطفیٰ ہمدمی کے دورہ یونان اور ربیع الاوّل کے پروگرامز میں شرکت پر اور منہاج القرآن یونان کے تمام فورمز جن میں منہاج یوتھ لیگ ،منہاج پیس اینڈ انٹگریشن ، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ، اور ان کارکنان ، وابستگان ، اور عہدیداران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔