counter easy hit

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی میلاد کانفرنس 3 جنوری منعقد کی جائے گی

Milad Confirance

Milad Confirance

ایتھنز : منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ مرکزی میلاد کانفرنس مورخہ 3 جنوری بروز اتوار دن 1 بجے دیموس ہال نیکیا نزد ویلج پارک منعقد کی جائے گی۔

جس میں خصوصی خطاب شاگر د رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری انوار المصطفیٰ ہمدمی (انگلینڈ) خطاب فرمائیں گے ۔ پروگرام میں مہمان خصوصی سفیر پاکستان ڈاکٹر سعید خان مہمند ہوں گے۔

جبکہ پروگرام میں عمرے کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی بھی دیئے جائیں گے ،مرکزی پروگرام میں خواتین کے لئے پردے کا خصوصی انتظام بھی کیا جائے گا ۔منہاج القرآن یونان کی جانب سے تمام عشاقان مصطفیۖ کو محفل میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔