counter easy hit

منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں یومِ شہادت علی کے موقع پر خصوصی محفل اور افطاری

Vienna Iftar Dinner

Vienna Iftar Dinner

ویانا (محمد اکرم باجوہ) 21رمضان المبارک یومِ شہادت علی کی مناسبت سے منہاج القران سنٹر ویانا میں فضائلِ مولا علی کی خصوصی محفل منعقد ہوئی جس میں خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر حافظ طاہر محمود نے قرآن مجید کی تلاوت کی اور علامہ مدثر حسین اعوان نے فضائل و شانِ مولا علی اور انکی تعلیمات پر خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر جملہ اہل اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن سنٹر میں ہرروز افطاری و تراویح کا بندو بست کیا جاتا ہے جس میں خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت عام ہے۔