counter easy hit

منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں روزانہ افطاری و تراویح کا انتظام ہوگا

Iftar

Iftar

ویانا (محمد اکرم باجوہ ) ماہ رمضان دنیائے اسلام میں رحمت و سعادت کی بہاروں کا پیغام لے کر آتا ہے اللہ رب العزت کے انعامات سمیٹنے کے لیے منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں ہمیشہ کی طرح انشاء اللہ اس سال بھی رمضان کریم کے مہینہ میں روزانہ افطاری اور نماز تراویح باجماعت کا اہتمام ہوگا۔

یہ خوشخبری منہاج القرآن سنٹر میں جمعة المبارک کے اجتماع میں انتظامیہ کی طرف سے اعلان کرتے ہوئے حاضرین کو سنائی گئی۔ حافظ نثارخان اور حافظ طاہر محمود نماز تراویح میں قرآن مجید سنایا کریں گے۔ علاوہ ازیں خواتین و حضرات کے لیے روزانہ افطاری کا اہتمام ہوگا۔

روزہ افطار کروانا بذات خود بہت عظیم عمل ہے اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ اگر کوئی روزہ افطاری میں اپنا حصہ ڈالنا چاہے تو انتظامیہ سے رابطہ کرسکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے سرپرست منہاج سنٹر الحاج خواجہ نسیم سے 0699-14062526یا محمد نعیم رضا سے 0699-10925176پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ رمضان المبارک کا کیلنڈر ڈاون لوڈ کرنے کے لیے www.facebook.com/minhajaustriaوزٹ کریں۔