counter easy hit

بھارت میں20کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بھارت میں حکمران جماعت کی نگرانی میں مسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے،یہ بھارت امریکی مسلم کونسل کے زیراہتمام نسل کشی اور بھارتی مسلمانوں کے10مراحل کے موضوع پرآن لائن مباحثے میں سامنے آئی۔مباحثے میں اتفاق کیا گیا کہ بھارتی حکومت کی نگرانی میں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے۔اس موقع پر بین الاقوامی ماہرین نے کہا کہ بھارت میں20کروڑمسلمانوں کی نسل کشی کا خدشہ ہے۔ اس موقع پر جینوسائیڈ واچ کے سربراہ ڈاکٹر گریگری سٹینٹن نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیراورآسام میں مسلمانوں پرظلم قتل عام سے پہلے کا مرحلہ تھا۔ بھارت میں انسانیت کیخلاف منظم جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کوگرانا اورمندرتعمیر کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ دہلی فسادات میں پولیس نے سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا۔ سربراہ جینوسائیڈواچ کے مطابق حراست میں لیےگئےافراد پر اپنے خلاف تشدد کا الزام لگایا گیا۔ مسلمانوں پر ظلم ان کی معاشی صورتحال کو بدترکر رہی ہے۔ ماہرانسانی حقوق ٹینارمریز نے مباحثے میں کہا کہ بھارت میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ بھارت مسلمانوں مستقل خوف اورعدم تحفظ کا شکار ہیںمسلمانوں پرظلم سے سماجی اوراقتصادی حالت خراب ہو رہی ہے۔ انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا کہ گائے کا گوشت فروخت کرنے کے جھوٹےالزامات پر ہجوم نے تشدد کیا۔ ماہرانسانی حقوق ڈاکٹر الیاس نے کا کہنا تھا کہ بڑی جمہوریت ہونے کا دعویداراپنی آبادی کو دبا رہا ہے۔ بھارت مسلمانوں کے انسانی اورآئینی حقوق سےا نکار کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کے انتقامی اقدامات کے باعث وہاں اپنے دفاتر بند کر دیئے ہیں۔ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی بھارت کو تشویشناک ممالک میں شامل کرنے کی سفارش کر چکا ہے۔ کمیشن نے بھارت کو بطور’تشویشناک ملک‘نامزد کر کےسخت سفارتی پابندیوں کے اطلاق کی سفارش کی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانے کا رویہ اور طریقہ کار درست نہیں ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website