counter easy hit

کروڑوں دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خان 51برس کے ہوگئے

Millions of hearts beat Shah Rukh Khan was 51 years old

Millions of hearts beat Shah Rukh Khan was 51 years old

بالی ووڈ میں دو دہائیوں سے راج کرنے والے اورکروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکارشاہ رُخ خان عرف کنگ خان2نومبر کو 51برس کے ہوگئے۔

2نومبر1965کو نئی دہلی پیدا ہونے والے اداکارشاہ رُخ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980میں چھوٹی اسکرین سے کیا جبکہ فلمی دنیا میں ان کی آمد 1992میں فلم دیوانہ کے ذریعے ہوئی۔

ان کی کامیاب فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے،،دل تو پاگل ہے،کچھ کچھ ہوتا ہے،چک دے انڈیا،کل ہو نا ہو،کبھی خوشی کبھی غم،کبھی الوداع نہ کہنا، ویر زارا،اوم شانتی اوم،ڈان،رب نے بنادی جوڑی،بلو باربر،مائی نیم از خان، RA One،ڈان ٹو اور جب تک ہیں جاں جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کے باعث کنگ خان کا خطاب حاصل کرنے والے شاہ رُخ کو 2008میں امریکی جریدے نیوز ویک نے دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل کیا تھا۔

لاتعداد فلموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہ رُخ خان بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری اورفرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزازآرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سمیت متعدد فلمی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

شاہ رخ خان کو ناصرف یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری مل چکی ہے بلکہ وہ واحد بالی ووڈ اداکار ہیں جنہیںیونیورسٹی نےفیلوشپ سے بھی نوازا ہے۔

آج کل شاہ رخ خان پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم رئیس کی شو ٹنگ میں مصروف ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website