لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی فوجی اور سیاسی قیادت کو امریکی بلیک میلنگ سے مستقل جان چھڑانے کیلیے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، امریکی دباؤ اور ڈو مور کے مطالبات قومی خود مختاری کیلیے وبال جان بن چکے ہیں۔

Military, political leadership make a plan to break the soul from “Do more”, Siraj ul Haq
سراج الحق نے اسلام آباد میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا رویہ ہمیشہ سے دوستانہ نہیں حاکمانہ رہاہے، امریکا خطے میں قیام امن کیلیے نہیں بلکہ بھارت کو علاقے کا تھانیدار بنانے اور چین پر نظر رکھنے کیلیے تگ و دو کر رہا ہے، قومی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلیے شاہ خرچیوں کو یکسر مسترد اور خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے حکمران خاندان کو مزید ایکسپوز کردیا ہے، رپورٹ کے ہر صفحہ میں حکمرانوں کے اثاثے تو موجود ہیں مگر ذرائع آمدن کا کچھ پتہ نہیں، دولت بڑھانے کیلیے حکمرانوں کے پاس جوالہ دین کا چراغ تھا ، اب تو اس کی روشنی بھی مدھم ہوگئی ہے۔








