counter easy hit

فوجی عدالتوں پر تحفظات، زرداری نواز ون آن ون ملاقات ہو گی

Zardari and Nawaz

Zardari and Nawaz

اسلام آباد (یس ڈیسک) ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قائم فوجی عدالتوں کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی۔

جس میں دونوں لیڈرز ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دہشتگردی کے حوالے سے قائم کی گئی خصوصی فوجی عدالتوں پر تبادلہ خیال کریں گے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین میں رہتے ہوئے نئی عدالتوں کے قیام کا مسودہ قبول کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فار پر متحد نظر آرہی ہیں۔