counter easy hit

فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے قومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ایک گھنٹے کی تاخیر سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کے ارکان شرکت نہیں کر رہے۔

اجلاس کے آغاز پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اظہار خیال کیا۔ جس کے بعد آئینی ترامیم کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہو گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس کے دوران تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور عسکری قیادت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کیا تھا جو 20 نکات پر مشتمل قومی ایکشن پلان کا اہم جز ہے۔