counter easy hit

فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے بل قومی اسمبلی میں پیش

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) دہشتگردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے 21 ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کابل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد اجلاس کی باضابطہ کارروائی شروع ہوئی تو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قانون سینیٹر پرویز رشید نے آئین میں 21 ویں ترمیم اور آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔

جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا مقصد دہشت گردی کے مقدمات کی تیز سماعت کے لئے خصوصی عدالتوں کا قیام ہے ان فوجی عدالتوں کی مدت 2 سال ہو گی۔