counter easy hit

فوجی عدالتیں بنانے کا عمل شروع، پہلے مرحلے میں 9 عدالتیں قائم ہوں گی

Asim Bajwa

Asim Bajwa

راولپنڈی (یس ڈیسک) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں پہلے مرحلے میں نو فوجی عدالتیں بنائی جائیں گی ان میں سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تین تین عدالتیں جبکہ دو عدالتیں سندھ اور ایک عدالت بلوچستان میں قائم کی جائے گی۔

ان عدالتوں میں دہشت گردوں سے متعلق مقدمات کو منتقل کیا جائے گا اور ان کے مقدمات کی تیزی سے سماعت مکمل کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے قیام کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔