counter easy hit

تارکین وطن کی ایک اور کشتی بحیرہ روم میں ڈوب گئی

Migrant boat

Migrant boat

تارکین وطن کو لے جانی والی کشتی بحیرہ روم میں ڈوبنے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ یونانی حکام نے 340 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ سینکڑوں افراد لا پتہ ہیں، ادھر لیبیا میں 104 افراد کی لاشیں لہروں کے ساتھ بہہ کر ساحل پر آ گئی ہیں۔
لاہور: (یس اُردو) بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کے ساتھ ایک اور بڑا سانحہ رونما ہو گیا ہے۔ عالمی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ہے جس میں 700 کے قریب افراد سوار تھے۔ یونانی حکام کے مطابق 340 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ ابھی تک صرف چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تارکین وطن کے ساتھ پیش آنے والا یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے۔ ادھر لیبیا میں 104 افراد کی لاشیں سمندر کی لہروں کے ساتھ بہہ کر ساحل پر آ گئی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر گزشتہ ہفتے بحیرہ روم میں ڈوبنے والی کشتی کے مسافر ہو سکتے ہیں