counter easy hit

صدر اوباما نے ٹی وی شو میں ویلنٹائن ڈے پر مشیل کو نظم ڈیڈی کیٹ کر ڈالی

Michelle Obama

Michelle Obama

کیلی فورنیا …..امریکی صدر باراک اوباما نے ٹی وی شو میں شرکت کرکے خوب گپ شپ لگائی اور ویلنٹائن ڈے پر خاتون اول مشیل اوباما کو نظم بھی ڈیڈی کیٹ کر ڈالی ۔
صدر باراک اوباما نے کیلی فورنیا میں ایک معروف امریکی ٹی وی پروگرام کی ریکارڈنگ میں شرکت کی اور میزبان سے خوب گپ شپ لگائی ، حاضرین بھی اوباماکی خوش گپیوں سے خوب محظوظ ہوئے ۔شو کے دوران صدر اوباما کو میزبان ایلن ڈی جنرس نے سرپرائز دیا اور خاتون اول مشیل اوباما کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کا پیغام سنایا جو پہلے سے ٹیپ کیا گیا تھا۔جس کے جواب میں صدر اوباما نے بھی ویلنٹائن ڈے پر خاتون اول کو خود اپنی تحریر کردہ نظم ڈیڈی کیٹ کر دی ۔