counter easy hit

موجودہ دور میں کرپٹ عناصر اپنی کرپشن چھوڑیں گے یا احتساب کا سامنا کریں گے کوئی دوسرا راستہ نہیں، میاں ذوالفقار جتالہ

موجودہ دور میں کرپٹ عناصر اپنی کرپشن چھوڑیں گے یا احتساب کا سامنا کریں گے کوئی دوسرا راستہ نہیں، میاں ذوالفقار جتالہ

پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف فرانس کے صدر  میاں ذوالفقار جتالہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کرپٹ عناصر اپنی کرپشن چھوڑیں گے یا احتساب کا سامنا کریں گے کوئی دوسرا راستہ نہیں،  اپوزیشن جماعتیں جتنے مرضی ہاتھ پائوں مار لیں حکومت کے خلاف موثر اتحاد نہیں بنا پائیں گی۔ اپنا اپنا حساب کتاب دینے کے علاوہ کرپٹ عناصر کے پاس کوئی راستہ نہیں۔ اب یہ سب جیل میں اکٹھے ہونگے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن بحالی کے لیے اتحاد بنانا چاہتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام عام انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں سے مایوس ہوئی اور انہوں نے ان کی کسی بھی اتحادی جماعت پر بھی اعتماد نہیں کیا بلکہ ایک ایسی جماعت کو مینڈیٹ دیا جس کی ترجیحات میں بدعنوانی کا خاتمہ سر فہرست ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مالیاتی خود کفالت ، عالمی برادری کے ساتھ آبرومندانہ تعلقات اور جمہوریت کو عوام دوست نظام کے طور پر مستحکم کرنا تحریک انصاف کا منشور ہے۔

 

mian zulifqar jatala, president, pti, france