counter easy hit

نیازی حکومت کی قرضہ لینے کی سپیڈ سب سے تیز مگر11ماہ میں نہ قابل ذکر ترقیاتی منصوبہ دیا اور نہ ہی عوام کو ریلیف دے سکی، میاں محمد حنیف

نیازی حکومت کی قرضہ لینے کی سپیڈ سب سے تیز مگر11ماہ میں نہ قابل ذکر ترقیاتی منصوبہ دیا اور نہ ہی عوام کو ریلیف دے سکی، میاں محمد حنیف

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ نیازی حکومت نے قرضہ لینے میں جس سپیڈ کا مظاہرہ کیا ہے ایسا پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا مگر ناقص منصوبہ بندی کے سبب ابھی تک ان قرضوں کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک اور آئی ایم ایف سے کن شرائط پرقرضے لئے گئے یہ بات ابھی غور طلب ہے جبکہ حکومت کا جو کام ہوتا ہے انفراسٹرکچر بنانا اور عوام کو ریلیف دینا اس میں حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آرہی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو قرضوں کی انویسٹی گیشن کیلئے کمیشن بنایا گیا ہے اس کی رپورٹ انشااللہ مسلم لیگ ن کے حق میں آئیگی کیونکہ قرض لینے کیساتھ ساتھ پاکستان میں مسلم لیگ ن نے اتنے منصوبے لگا دیئے جن کے افتتاح آج بھی نیازی حکومت کے ہاتھوں کیے جارہے ہیں ۔

مگر پاکستان مسلم لیگ ن نے پہلے سال میں جو قرضے لئے اس سے زیادہ حکوت لے چکی  مگر وہ کہاں خرچ ہوئے کن شرائط پر لئے گئے جب یہ پوچھا جائیگا تو حکومت کے پاس منہ چھپانے کی جگہ نہیں رہے گی۔۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ وقت بہت جلد آئیگا جب ہر پاکستانی ذمہ دار شہری حکومت سے یہ سوال کریگا کہ اس کا حق حلال کا پیسہ جو ٹیکس کی صورت لیا گیا اور جو پیسہ  امداد۔ قرضہ انویسٹمینٹ سے آ رہا وہ کدھر جا رہا پی ٹی آئی کا سب چور بیانیہ بری طرح فلاپ ہوگا اور یہ لوگ بری طرح مکافات عمل کا شکار ہونگے۔

MIAN MUHAMMAD HANIF, CHIEF ORGANIZER, PMLN, FRANCE, SAYS, PTI, SPEEDS, IN, BORROWING, HEAVY, LOANS, BUT, NOT, ANY, RELIEF, FOR, PEOPLE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website