counter easy hit

ڈوبتی معیشت اورعوامی بے چینی حکومت اور سرپرستوں کو فرار کا راستہ نظر نہیں آرہا، میاں محمد حنیف

ڈوبتی معیشت اورعوامی بے چینی حکومت اور سرپرستوں کو فرار کا راستہ نظر نہیں آرہا، میاں محمد حنیف

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف نے حکومت کو چند دن کا مہمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے بے پناہ قرض اور شرائط طے کرنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی قابل اوراہل آدمی بھی موجود نہیں جس وجہ سے پاکستان کو بری طرح پھنسا دیا گیا ہے۔ جس حکومت سےمعیشت نہیں چل رہی وہ خارجہ اورداخلہ معاملات کیسے سنبھال پائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کہ جائیں تو کہاں جائیں دنیا کی ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک پاکستان جو میاں محمد نواز شریف نے چھوڑا تھا اور اب ملک کی سمت ہی پتہ نہیں چل رہی انہوں نے کہا کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے اور دھرنے کی طرح انھیں محفوظ اور باعزت راستے کی تلاش ہے ۔ انشااللہ جلد ہی اس ظالم حکومت سے عوام کو نجات ملے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بد ترین سیاسی انتقام پر تلی ہوئی حکومت انتقامی کارروائیوں میں صرف شریف خاندان یا(ن) لیگ کے رہنماؤں اور   کارکنوں کو ہی نشانہ بنارپہ  ہے ۔   حکمرانوں سے ملکی معیشت کنٹرول نہیں ہو رہی نہ ہی عوام کو ریلیف دے سکی ،سیاسی انتقام میں اندھے حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی ناکام ثابت ہوچکے ہے ۔

mian muhammad hanif, chief, organizer, PMLN, France