counter easy hit

وزیر اعظم پاکستان کی سفارت کاری ،ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔نیازی کی حکومت ملکی امور میں نا اہل ہونے کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بھی تنازعات کا شکار ہے ، میاں محمد حنیف

وزیر اعظم پاکستان کی سفارت کاری ،ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔نیازی کی حکومت ملکی امور میں نا اہل ہونے کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بھی تنازعات کا شکار ہے ، میاں محمد حنیف

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان خارجہ سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ جو کہ موجودہ حکومت کی نااہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت بین الاقوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کو تبدیلی نہیں تسلسل کی ضرورت تھی جو کہ پاکستان کے وجود کیلئے انتہائی اہم ہے۔

موجودہ حکومت نے اندرون ملک معیشت اور اداروں میں بھی بے یقینی پھیلا رکھی ہے جبکہ بیرون ملک دوست ممالک بھی اس حکومت کی ناتجربہ کاری اور نااہلی کی وجہ سے بے یقینی کا شکار ہیں جس سے پاکستان عالمی سطح پر عجیب کیفیت کا شکار ہے ۔

موجودہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں اور اگر وہ اپنے رویے پر نظر ثانی نہیں کریں گے تو پاکستان کی تاریخ کے نااہل ترین حکمران بننے میں بہت تھوڑا وقت باقی ہے۔

MIAN MUHAMMAD HANIF, CHIEF EXECUTIVE, PMLN,, FRANCE, SAYS, ABOUT, VICTIMIZATION, OF, POOR IN, PAKISTAN, BY, PTI,