counter easy hit

پوری دنیا کی جمہوری تاریخ میں ایسی مثال نہیں، 11سالہ بچے نے تبدیلی کے ٹھیکیداروں کو نیچا دکھا دیا یہ ہے مسلم لیگ ن کا جذبہ، میاں محمد حنیف

پوری دنیا کی جمہوری تاریخ میں ایسی مثال نہیں، 11سالہ بچے نے تبدیلی کے ٹھیکیداروں کو نیچا دکھا دیا یہ ہے مسلم لیگ ن کا جذبہ، میاں محمد حنیف

پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف نے انجینئر قمر الاسلام کے بیٹے گیارہ سالہ بیٹے کو تاریخ ساز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کی جمہوری تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملے گی۔ جب ایک گیارہ سالہ بچے نے لوٹوں کی فوج کو شرما دیا  ہے۔ اس بچے میں پاکستان کے مستقبل کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔

مسلم لیگ ن کو چھوڑ کرجانے والے بھگوڑوں اور لوٹوں کو اب دیکھ کر شرم تو آتی ہوگی۔ کہ وہ کس تبدیلی کے پیچھے بھاگے جو ایک نام نہاد خوابوں کا محل ہے جس میں سب سے بڑھ کر لیڈر ہی دو نمبر ہے اس کے شوشہ اور اسکے کھوکھلے دعوے ان سب کو بھی لے ڈوبیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ سالہ بچے کی الیکشن کمپین پوری دنیا دیکھے گی  اور رشک کریگی جہاں ایک گیارہ سالہ بچہ پوری ریاستی مشینری کے خلاف ہٹ دھرم امپائروں کے خلاف کھڑا ہو کر اپنے مظلوم باپ اور اپنے مظلوم لیڈر کی جنگ لڑ رہا ہے۔

‏انجینئر قمر السلام کی بہادر اولاد نے پاکستان کی سیاست میں تہلکہ مچا دیا مخالفین کے لیے خطرہ کی گھنٹی بجا دی ۔۔۔۔ بارہ سال کے بچے نے لائیو شو میں اپنی پارٹی اور والد کے موقوف کیا خوبصورتی سے پیش کیا دل جیت لیا ۔۔۔ خوش رہو آباد رہو

Publiée par PMLN Lovers Pakistan sur Jeudi 28 juin 2018

mian muhammad hanif, CHIEF, EXECUTIVE, PMLN, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website