counter easy hit

میاں عرفان صدیق فرانس پہنچے تو ان کی رہائش گاہ پر تعزیت فاتحہ خوانی کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

Mian Irfan Siddiq Father Fatihah Khwani

Mian Irfan Siddiq Father Fatihah Khwani

پیرس (میاں عرفان صدیق) فرانس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق اور سچ ٹی وی فرانس کے نمائندہ حافظ چاند جنید کے والد جو گزشتہ مہینوں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے جس کے بعد میاں عرفان صدیق پاکستان روانہ ہوگئے تھے۔ پاکستان میں قیام کے بعد وہ گزشتہ روز فرانس پہنچ گئے، ان کی رہائش گاہ پر تعزیت فاتحہ خوانی کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ممتاز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

فاتحہ خوانی کرنے والوں میں منہاج القرآن فرانس کے نائب صدر حاجی چوہدری محمد اعظم، پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ، سینئر راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ، چیف آرگنائزر چوہدری جاوید سدوال، فنانس سیکرٹری راجہ مظہر افتخار ذمہ واریہ، یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم ڈھیروگھنہ، چوہدری سرفرازگوجرخان، اسد نواز تارڑ، معروف کاروباری شخصیت چوہدری طاہر رزاق، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر، میاں ساجد گورسی،چوہدری ناصر محمود، فرانس پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن ویلیئرز لابیل فرانس کے صدر چوہدری مختار بشارت، ملک ناصر محمودآۤف سرگودھا، اے آر وائی نیوزفرانس کے نمائندہ مرزا خالد بشیر، روزنامہ پکار انٹرنیشنل کے ایڈیٹر انچیف مہر راحیل رﺅف، گجرات لنک فرانس کے نمائندہ قیصر گجر، شہرام وڑائچ، عبداللہ، ذوالفقار احمد، سید عصمت اللہ و دیگر شامل تھے۔ تمام احباب نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔