counter easy hit

حکومت نے اشیا خوردونوش پر سبسڈی دیکر عوام کو ریلیف دیا ہے :میاں حنیف

 Mian Hanif

Mian Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت نے روز مرہ کی اشیا پر سبسڈی دیکر یوٹیلیٹی سٹوروں اور رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دیا ہے ، ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ غریب عوام کے لئے رمضان میں خصوصی پیکج دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بہت جلد صحت یا ب ہو کر وطن واپس آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی منازل کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے جبکہ بعض سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ انشا االلہتعالیٰ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور ملک سے غربت، بیروزگاری، دہشت گردی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔