counter easy hit

اقتدار کے بھوکے کبھی کامیاب نہیں ہو نگے :میاں حنیف

 Mian Hanif

Mian Hanif

پیرس(عمیر بیگ)غیر جمہوری قوتیں کرپشن کے خاتمہ کی آڑ میں ملک کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کر نا چا ہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پا کستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اقتدار کے بھوکے صبر کا دامن تھامیں‘ عوام نے انہیں بے شمار مقامات پر مسترد کر دیا ہے۔اس کے باوجود یہ لو گ عقل کی بجائے ناچ گا نے سے کا م لے رہے ہیں۔غیر جمہوری قوتیں کرپشن خاتمہ کی آڑ میں ملک کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کر نا چا ہتی ہیں۔اقتدار کے بھوکے کبھی کامیاب نہیں ہو نگے۔ حکومت ہر سطح پر مثا لی کام کر رہی ہے۔مزدور کے بچوں کو تعلیم ،صحت اور کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔