counter easy hit

میکسیکو میں ٹریفک حادثہ، 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Mexico , 20 killed

Mexico , 20 killed

میکسیکو سٹی……میکسیکو میں ٹریفک حادثے کے دوران 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ میکسیکو کی خلیجی ریاست وراکروز کے شہر کورڈوبا میں پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری بس پُل سے نیچے گہری کھائی میں جاگری۔بس میں 45 افراد سوار تھے جن کے بارے میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ فٹ بال ٹیم کے ارکان تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا ، حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔