yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

کچھ ادھر ادھر کی

Yes 1 Webmaster September 12, 2015September 12, 2015 1 min read
Yasir Qadeer
Share this:
khawaja  Asif
khawaja Asif

تحریر: یاسر قدیر
میٹرو اور نندی پور
خواجہ آصف کو کرسی پر یوں بے چینی سے آئیں بائیں شائیں کرتے دیکھ کر ایک بیساختہ مسکراہٹ میرے چہرے پر نمودار ہوئی ،موصوف معروف اینکر کاشف عباسی کے تابڑ توڑ سوالات کا جواب دینے میں قطعی طور پر ناکام نظر آتے تھے بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ “آئینہ دکھایا انہوں نے تو مری سرکار برا منا گئے” بات ہو رہی تھی حکومتی بلند و بانگ دعووں کی اور ان کا تقابلہ زمینی حقائق سے ہو رہا تھا ،خواجہ آصف جو کہ ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلنے کے عادی ہیں اس وقت مکمل کسی نو آموز کھلاڑی کی طرح لڑکھڑاتے نظر آئے۔

جب اینکر کاشف عباسی نے پاکستانی میٹرو کا موازنہ دوسرے ممالک کی میٹرو سے کیا اور تخمینہ لاگت خواجہ آصف کے سامنے رکھا تو موصوف کے پسینے چھوٹ گئے،معلوم ھوا کہ پاکستانی میٹرو دنیا کی کسی بھی دوسری میٹرو سے دس گنا زیادہ لاگت سے تعمیر ہوئی ہے اور میاں شہباز شریف سمیت دیگر حکومتی زعما دن رات جس میٹرو کی قصیدہ گوئی میں جتے رہتے ہیں وہ دنیا کی سب سے مہنگی میٹرو ہے اور خیر سے ہمارے حکمران عوام کو بیوقوف اور نادان سمجھ کر اپنی سیاسی دکان چمکانے میں لگے رہتے ہیں اور عوام کے خون پسینے کی کمائی یوں بیدردی سے مٹانے میں مصروف ہیں۔

یہی حال نندی پور پروجیکٹ کا ہے،اپنی اصل لاگت سے کئی گنا زیادہ لاگت سے اس کو تعمیر کیا گیا اور پھر رات و رات نمبر چمکانے کی خواہش پر اس کے افتتاح کی تقریب سجائی گئی اور پھر سرکاری قصیدہ گویوں نے اس کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملائے لیکن پھر عوام نے نندی پور کے حوالے سے نت نئے تماشے دیکھے کبھی یہ ایک دن چل کر بند ہوا تو کبھی اس کو چلانے والا آئل نہیں،کبھی کچھ تو کبھی کچھ،لیکن خواجہ آصف صاحب آپ ریت کے اندر منہ چھپا کر یہ نہیں کہ سکتے کہ طوفان نہیں آیا،اور نہ ہی یہ کہ کر اپنی جان چھڑا سکتے ہیں کہ میں اس سوال کے جواب میں ابھی کچھ کہنا نہیں چاہتا ،آپ عوامی نمائندے ہیں،عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اپنی تنخواہ لے رہے ہیں تو پھر آپ عوام کو جواب دہ بھی ہیں اب وہ پرانا سرکاری میڈیا والا زمانہ ہوا ہوا جب آپ اپنی مرضی کے سوالات و جوابات دیتے تھے ابھی آپ کو اپنے کیے ہر کام پر جوابدہ ہونا ہے پوچھیں تو کل جس طرح خواجہ آصف ہکلاتے نظر آئے اس سے ان کے اندر کا خوف سامنے نظر آیا

PPP
PPP

پیپلز پارٹی کی بڑھکیں
خیر سے جب سے پیپلز پارٹی کی تاریخی لوٹ مار کے کرداروں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی ہے اس دن سے پاکستانی فلموں کے لیے کافی تعداد میں نئی بھڑکوں والے ڈائیلاگ ملنا شروع ہو گئے ہیں جن کا کافی عرصے سے پاکستانی فلموں میں فقدان نظر آتا تھا ،اچانک پیپلز پارٹی والوں کو یاد آیا کہ مسلم لیگ ن اور میاں برادران بھی کرپشن کی دلدل میں پوری طرح دھنسے ھوئے ہیں اور اگر تم ہماری کرپشن بےنقاب کرو گے تو ہم تمھاری کرپشن بےنقاب کریں گے ،چہ خوب یعنی دونوں کی نظر میں پاکستانی عوام کی کوئی اہمیت نہیں اور وہ ہم سب کو بیوقوف سمجھتے ہیں جو ان کی چکنی چپڑی باتوں اور جعلی دعووں پر ہمیشہ اعتبار کر جاتے ہیں خیر ذکر ہو رہا تھا پیپلز پارٹی کی پکار دھکڑ کا تو سب سے پہلے خیر سے اپنے پرانے کلرک بابو المعروف سید خورشید شاہ جی کا جنہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا یعنی اگر اس ملک پاکستان میں کوئی بندہ کرپشن کرے اور لوٹ مار کی نئی داستانیں رقم کرے تو اسے کوئی نہیں پوچھ سکتا کیونکہ وہ بندہ ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہے۔

سبحان الله ،اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کا جو بھی بندا پکڑا گیا اس کے حوالے سے کرپشن کی آنکھیں کھول دینے والی ہو شربا انکشافات سامنے آئے لیکن ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومت کو دی جانی والی دھمکیاں اور حکومتی کرپشن بھی سامنے لانے کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں اب ان سے کوئی پوچھے کہ کیونکہ پیپلز پارٹی کے بندے کرپشن کی واکجا سے پکڑے جا رہے ہیں اس لیے اب یہ مسلم لیگ ن کی کرپشن بھی سامنے لائے گے ورنہ ان کو مسلم لیگ ن کی کرپشن نظر نہیں آ رہی تھی،یہی وہ تاریخی مک مکا ہے جس کا ذکر رہتا ہے خیر بھڑکوں کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے اور امید ہے کہ در جواں آ غزل دوسرے فریق کی جانب سے بھی ایسے ہی بھڑکیں سننے کو ملے گیں

Yasir Qadeer
Yasir Qadeer

تحریر: یاسر قدیر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Topic
Previous Post اہم اور غیر اہم موضوع کی جستجو
Next Post پاکستان کو جتنی یک جہتی کی ضرورت آج ہے اس سے پہلے نہ تھی، مشاہد اللہ
Athens Mushahid Ullah Honors Dinner

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.