counter easy hit

میٹروبس کا افتتاح، پاکستان ایک قدم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، نواز وڑائچ

Nawaz Warraich

Nawaz Warraich

ویانا (محمد اکرم باجوہ) میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے میٹروبس کا اسلام آباد میں افتتاح کر کے پاکستان کو ایک قدم اور ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا جو وعدہ کیا تھا میٹروبس چلا کر وعدہ پورا کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ آسٹریا سے بات کرتے ہوئے کہا اور انہوں نے مذید کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں غریب عوام کو میٹرو بس کا جو فائدہ ہوگا وہ غریب آدمی ہی جان سکتا ہے۔

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ میٹرو بس کے افتتاح کے موقع پر دوسری سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کی شرکت بھی بہت خوش آئند بات ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کی تنظیم کی جانب سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اور اُنکی پوری ٹیم خصوصاََ حنیف عباسی کو بھی میٹرو بس کے منصوبے کو کامیابی سے مکمل اور افتتاح کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ پاکستان اسی طرح ترقی کی طرف گامزن رہے۔