counter easy hit

محکمہ موسمیات کی پیر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کو پاکستان کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہوجائیں گی جس کی وجہ سے آئندہ ہفتے بارشوں کا امکان ہے۔

Meteorological Department rain forecast in all over the country from monday

Meteorological Department rain forecast in all over the country from monday

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ہے تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو پاکستان کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہوجائیں گی جو آئندہ ہفتے کے وسط سےملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی۔ محکمے کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بالائی علاقوں پراثراندازہوگا جس کی وجہ سے کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخواکےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقے گرمی اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میں تیز اور گرج چمک کے ساتھ جب کہ مالاکنڈ ڈویژن،  ژوب، قلات، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور مزید بارش کا امکان ہے۔ شہرقائد کے کئی علاقوں میں اب بھی ہلکی بارش کی وجہ سے شہر کا موسم خوشگوار ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سندھ بھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں  آئندہ  24 گھنٹوں میں مزید ہلکی بارشیں جاری رہیں گی جس کی وجہ سے آئندہ چند روز تک شہر کا موسم خوشگوار رہےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website