counter easy hit

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

Meteorological Department predicts

کراچی (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیا ت نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شوال کا چاند 29 رمضان 4 جون کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔تفصیلات کے مطابق میٹر لوجیکل ڈپارٹمنٹ نے کہاہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش تین جون یعنی 28 رمضان کو دوپہر 3 بج کر 2 منٹ پر ہو جائے گی اور 28 رمضان کو غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 4 گھنٹے اور 16 منٹ ہو گی تاہم 29 رمضان کو اس کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ پر پہنچ چکی ہو گی جس کے باعث اس کے نظر آنے کے امکانات مضبوط ہیں جو کہ کم از کم ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال عید الفطر 5 جون کو بدھ کے روز ہوگی۔دوسری جانب ماہرینِ فلکیات کے مطابق شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد عید 5 جون بروز بدھ منائی جائے گی اورچونکہ حکومت کی جانب سے عید پر 3 چھٹیاں ہیں اس لیے عید کے تین دن بدھ، جمعرات اور جمعہ کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے شامل ہونے سے رواں سال عید الفطر پر 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق رواں سال شوال کا چاند 3 جون کو پیدا ہو جائے گا لیکن اس کی عمر بہت کم ہو گی اس لیے اسے پاکستان میں دیکھا نہیں جا سکے گا اور وہ غروبِ آفتاب کے 1 منٹ بعد ہی غروب ہو جائے گا اس طرح شوال کا چاند 4 جون کو نظر آئے گا اور امکان ہے کہ اس چاند کو پاکستان میں ایک گھنٹے تک دیکھا جاسکے گا جس کے بعد 5 جون کو عید ہو گی۔5 جون کو عید ہونے کی صورت میں 5 جون سے 9 جون تک چھٹیاں منائی جا سکیں گی کیونکہ 8 جون کو ہفتہ اور 9 جون کو اتوار کا روز ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان 5 دنوں کیلئے حکومت چھٹیوں کا اعلان کر دے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website