counter easy hit

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنا دی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان  ہے۔

Meteorological department has newcastled of rain in Karachiمحکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے اور موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، مکران اور قلات ڈویژن میں بارشیں ہونے کا امکان ہے جب کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری اور موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔