counter easy hit

لندن: وزیر اعظم کی طبیعت میں بہتری، جلد واپسی کا اعلان، نثار اور سرتاج سے ملاقات

met Sartaj Khan

met Sartaj Khan

لندن کے چرچل ہوٹل میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اب ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ جلد پاکستان جائیں گے۔
لندن: (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت حکومت کا مشاورتی اجلاس لندن کے چرچل ہوٹل میں ہوا، جس میں پہلے وزیر داخلہ چودھری نثار شریک ہوئے بعد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو بھی طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں پاناما لیکس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چودھری نثار کو جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ملکی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک دیا ہے۔ہوٹل سے نکلتے وقت وزیر اعظم نے مختصر بات چیت کی، ان کا کہنا تھا اب ان کی صحت میں بہتری آئی ہے اور وہ جلد پاکستان جائیں گے۔ ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم اپنی رہائش گاہ پر واپس چلے گئے، وہ آج دوبارہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔